بنگلورو:۔راجیو گاندھی اگر وشواہندوپریشد کو رام مندرمیں شلنیاس کرنے کا موقع نہیں دیتے تو بی جے پی کے خیال میں بھی رام مندر نہیں آتاتھا،1989 میں راجیوگاندھی نے ہی مندرکی بنیادرکھنے کی تائیدکی تھی اوربابری مسجدکے احاطے میں موجود رام مندرمیں سب سے پہلا قدم راجیوگاندھی نے ہی رکھاتھا۔اس بات کااظہارکانگریس پارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کیاہے۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کےٹوئٹراکائونٹ پر کرناٹکا کانگریس نے کہاکہ بھارت کے ہر گائوں میں لاکھوں مندروں کی بنیادکانگریس کے دورِاقتدارمیں ہوئی ہے،بھارت کو رام راج بنانے کاخواب کانگریس کےلیڈرمہاتما گاندھی کا تھا،جنہیں نتھو رام گوڈسے نے گولی مارکرہلاک کیاتھااورگاندھی جی اپنے آخری الفاظ بھی "ہیرام” کہے تھے،اُس وقت بی جے پی پیدابھی نہیں ہوئی تھی۔ٹوئٹر میں مزیدکہاگیاہے کہ86-1985 کے درمیان ایودھیامیں پہلی دفعہ تالاکھول کر رام کی پوجاکرنے کا موقع دینےوالاراجیوگاندھی ہیں،راجیو گاندھی نے ہی پہلا قدم اُس مندرمیں رکھاتھا،اگر رام مندر میں اُس وقت راجیو گاندھی نے قدم نہ رکھاہوتاتورام مندرکا تصوربی جے پی کے ذہن میں کبھی نہ آتا،اس کے علاوہ ان کے دورِ اقتدارمیں ہی رامائن کو دوردرشن میں نشرکرتے ہوئے گھرگھر رامائن کا پیغام دیاگیاتھا۔کانگریس نے دعویٰ کیاہے کہ رام اور رام کے آدرشوں کو کانگریس پہلے سے ہی عمل پیراہے،لیکن رام کانام لیکر بی جے پی سیاست کررہی ہے،بی جے پی کو سنمتی دے بھگوان کہنے کا موقع آج آیاہے۔
