کرناٹک ہائی کورٹ نے 16000 طبی پیشہ ور افراد کی کمی پر ریاست کو نوٹس جاری کیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو ریاست اور مرکزی حکومتوں کو ریاست میں 16000 سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی کمی پر نوٹس جاری کیا۔ہائی کورٹ نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ پر مبنی ایک اخباری رپورٹ کا نوٹس لیا تھا اور رجسٹرار جنرل کو ایک PIL دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔پی آئی ایل پر کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس پرسنا بی۔ ورلے اور جسٹس کرشنا ایس.ڈکشٹ کی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔پی آئی ایل حکومت کو ڈاکٹروں کی تمام جائیدادوں پُر کرنے اور صحت کی دیکھ بھال اور صحت کے بنیادی ڈھانچے پر بجٹ مختص کرنے کی حکمت عملیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت مانگتی ہے۔پی آئی ایل میں کہا گیا ہے، ”کرناٹک میں صحت کی خدمات بہت خراب حالت میں ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔ ”وبائی بیماری میں خطرناک اضافہ ریاست کی صحت کی خدمات کے خاتمے کا باعث بنے گا، جو مریضوں کے اضافے کو سنبھالنے کے لیے کم اسٹاف اور ناکافی طور پر لیس ہیں۔”FICCI کی رپورٹ ”کرناٹک پرسپیکٹیو آن اے ٹریلین ڈالر اکانومی” نے 454 دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کی کمی کو نوٹ کیا تھا۔ رپورٹ میں 723 ایم بی بی ایس ڈاکٹروں، 7492 نرسوں، 1517 لیاب ٹیکنیشن1512 فارماسٹ، 1752 اٹینڈنٹ اور 3253 گروپ ڈی ملازمین کی کمی کا ذکر کیا گیا ہے۔