بنگلورو: ریاست میں آن لائن گیموں پر پابندی عائد کرنےاور کرناٹک پولیس ایکٹ میں ترمیم لانے کے حکومتی اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئےکرناٹکا ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی ہے۔ عرضی کے تعلق سے ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ فی الحال کیلئے زیرالتواء رکھا ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن اور دیگر گیمنگ کمپنیوں کی جانب سے دائر کردہ عرضی کے معاملے میں سنوائی کرتےہوئے جسٹس ریتوراج نے اپنی رہنمائی میں عرضی گذار کے وکیل اور ا ڈوکیٹ جنرل کی بحث کوسننے کے بعد اس فیصلے کو محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔واضح ہوکہ آن لائن میں دوطرح کے گیم ہوتے ہیں ایک اسکل اوردوسرا چانس ، اسکل گیمنگ کو بیانڈ نہیں کیا جاسکتا،لیکن کرناٹک حکومت نے آن لائن گیم پر پابندی کے معاملے میں اسکل گیمنگ پر بھی پابندی عائد کرنے کی بات کہی ہےلیکن یہ ترمیم سپریم کورٹ کے احکامات کے مخالف ہے۔ عرضی گذاروں نے اپنی اپیل میں اس بات کی وضاحت کی ہے۔
