دہلی:۔ سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق دو درخواستیں تصفیہ کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ کا ان درخواستوں پر کہنا ہے کہ یہ درخواستیں اب غیر موثر ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کورونا میں مبتلا مریضوں کے علاوہ دیگر مریضوں کو اسپتالوں میں مناسب سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کا تصفیہ کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس وقت یہ پٹیشن غیر موثر ہو چکی ہے۔ اب اس پٹیشن کا کوئی مطلب نہیں ہے۔اس معاملے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ پٹیشن مئی 2021 میں دائر کی گئی تھی۔ اب کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے لگایا گیا لاک ڈاؤن بھی کھل چکا ہے۔ لہٰذاکورونامیں مبتلا مریضوں کے علاوہ دیگر مریضوں کے لیے مناسب سہولیات کے مطالبے کے معاملے پر کوئی ہدایت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔نیز سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ایک دیگرعوامی مفاد کی درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے سماعت سے انکار کر دیا۔ درخواست میں ویکسی نیشن کے لیے ایک ٹول فری نمبر کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عدالت نے کہا کہ اب ہمارے حکم کے مطابق کچھ نہیں بچا ، حکومت نے واک ان رجسٹریشن کردیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے درخواست گزار وبھوتی مشرا سے کہا کہ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو آپ دوبارہ عدالت میں آ سکتے ہیں۔
