ضلع کانگریس کی جانب سے رام مندرکی افتتاح پر طعام کاانتظام :مسلم خواتین بھی ہوئی لطف اندوز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔جہاں ایک طرف کانگریس پارٹی رام مندر کے افتتاح کو مودی کاسیاسی پروگرام کہتے ہوئے اس کی مخالفت کررہی ہے تووہیں شیموگہ ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش کی قیادت میں آج کھانے کی شکل میں پرساد تقسیم کیاگیا۔اس پرساد کوپارٹی کے کارکنوں نے کھاکر رام مندرکی افتتاحی تقریب کی خوشیاں منائی۔ان خوشیوں میں شامل ہونا غیر وں کیلئے تو جائزہے ،لیکن مسلم خواتین نے بھی اس پرسادکا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرساد کو بڑے ہی دلچسپی کے ساتھ کھایا۔سیاست میں مذہب کا مذاق اُڑانا نئی بات نہیں ہے،لیکن مسلم خواتین ایک ہاتھ آگے نکل رہی ہیں۔حالانکہ گذشتہ دنوں کئی علماء و مسلم اسکالرس نے مسلمانوں کو تاکیدکی تھی کہ وہ شرکیہ جلسوں میں شرکت نہ کریں،شرک وبدعت کے جلسوں سے دو ررہیں، اپنے ایمان کوبچائیں۔ان علماء ومسلم اسکالرس کی بات نہ جانے کس ہوامیں چلی گئی کہ مسلمانوں کا طبقہ محض سیاست کی خاطر اپنے ایمان کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے ۔ شیموگہ ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش نے پہلے ہی رام مندرکی تعمیر کی تائیدکی تھی اور عدالت کے فیصلےپر مٹھائی بھی تقسیم کی تھی۔اب ان کے ہی پارٹی کے اصولوں کے خلاف جاکررام مندرکی تعمیر کے جشن کو اپنے ہی اندازمیں منایا۔حالانکہ بی جے پی نے یہ کام انجام نہیں دیابلکہ وہ مٹھائی تک ہی محدودرہے،جبکہ یہ باضابطہ طورپر کھانے کا بھی انتظام کیا ۔سوال یہ ہے کہ کانگریس وہ مسلمان جنہوں نے اس کی سیکولرازم کی قسمیں کھائی تھیں وہ اس وقت کہاں ہیں؟یہ بھی ممکن ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس کے ان کمیونل لیڈروں کو ٹوپیاں پہناکر دوبارہ مسجدوں،درگاہوں اور مسلمانوں کے درمیان لے جائینگے۔