بنگلورو:۔ریاست کے مختلف بورڈو کارپوریشنوں کے صدورکی فہرست کانگریس ہائی کمان جاری کریگی،اس تعلق سےجلدہی فیصلہ لیاجارہاہے۔اس بات کی اطلاع وزیر اعلیٰ سدرامیانے دی ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کے پی سی سی نے پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے نام ہائی کمان کو روانہ کیاہے،اس فہرست کو کے پی سی سی سطح پر جاری کرنے میں کچھ اختلافات تھے،لیکن نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعدیہ فہرست اے آئی سی سی کو روانہ کی گئی ہے۔مزید انہوں نے بتایاکہ فہرست کو تیارکرنے سے قبل تمام وزراء سے مشورہ لیاگیاتھا،حتمی فہرست تیارہونے کے بعد مشورہ نہیں کیاگیا،یہ ہروقت ممکن نہیں ہے۔
