نیشنل ووٹرس ڈے:نویداحمد پرویز کو ماسٹرٹرینرکاایوارڈ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی الیکشن کمیشن نے الیکشن کے زمرے میں بہترین خدمات انجام دینےوالے سرکاری افسروں کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیاہے۔اس دفعہ ریاست بھر میں سے29 افسروں کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔ریاستی سطح پر مختلف اضلاع کے افسروں کو ایوارڈدینے کیلئے الیکشن کمیشن پوری شفافیت کے ساتھ جائزہ لیتاہے ،اس دفعہ ایوارڈ کیلئے شیموگہ کےبھدراوتی میں محکمہ تعلیم عامہ کے بی آر سی کے عہدے پر فائز نویداحمد پرویزاور حُسین صاحب سرکاوش کو منتخب کیاگیا ہے ۔ ضلع الیکشن آفیسر کے زمرے میں گدگ ضلع کے الیکشن کمشنر ایم ایل ویشالی،بلاری ضلع کے پون کمار ملپتی ،چکمگلورو کے کے این رمیش،کولارضلع کے وینکٹ راج کا انتخاب ہوا ہے ۔ ڈسٹرکٹ سویپ آفیسر کیلئے رائچورکے ششی دھرکوریرا ، اتراکنڑاکے ایشورکمار کنڈو،داونگیرے ضلع کے سریش بی،منڈیاضلع کے شیخ تنویر آصف منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن الیکٹرول آفیسرکے زمرے میں ٹمکوروضلع کے رشی آنند، چامراج نگر مہیش بی آر،باگلکوٹ کے شیویتا موہن،یادگیری کے ہمپنا سجن منتخب ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ الیکشن رجسٹرار آفیسر کے زمرے میں سائوتھ کینرا کے پردیپ کُردیکر ،بیلگائوی کے بسواراج ناگرال ، گلبرگہ کے یلپاصوبیدار ، شیموگہ حُسین صاحب سرکاوش کا انتخاب ہواہے۔ماسٹر ٹرینر کے شعبے میں بیدرکے چیف ویٹرنٹی آفیسر ڈاکٹرگوتم ارلی،شیموگہ کے نویداحمد پرویز، وجئے پور اشوک لمکر،اُڈپی کی سینئرلکچرر اشوکاکامت کا انتخاب ہوا ہے ۔ واضح ہوکہ امسال 25 جنوری کوبنگلوروکے ٹائون ہال میں منعقدہ تقریب میں انعام پانے والوں کو اعزاز سے نوازاجائیگا۔ماسٹر ٹرینرکا ایوارڈ پانےوالے نویداحمد پرویز محکمہ تعلیم عامہ میں بہترین اُستاد کی حیثیت رکھتے ہیں،کوروناکے دوران اُنہیں ویجیلنس شعبے میں خصوصی ذمہ داری دی گئی تھی۔