سڑک حادثہ؛ ایک خاتون ہلاک، 18 زخمی؛ خوشی کی تقرب ماتم میں بدلی

شیموگہ: شہر کے آریم یل نگرسے ایک خاندان شکاری پورہ کے جوگاچنی کٹے کو تقریب کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن یہ تمام حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ حادثے میں ہمشیرہ نامی خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔ آج صبح شیموگہ سے ستواسا نامی تقریب میں شرکت کے لئے ٹاٹالائلینڈ میں سوار ہوکر 22 افراد شکاری پور کے چنی کٹےروانہ ہوئے تھے اس دوران سامنے سے آرہی تیز رفتار سواری کی ٹکر سے بچنے کے لئے لائلینڈ لگیج آٹو کے ڈرائیور نے زور سے بریک لگایا جسکی وجہ سے گاڑی پلٹ گئی ۔ اس حادثے میں ہمشیرہ(37) موقع پر ہلاک ہوئی ہیں جبکہ فاطمہ نامی خاتون جو شدید زخمی ہوئی ہے انہیں منگلور کے وینلاک اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ باقی 18 افراد کو زخمی حالت میں میگان اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ اس سلسلے میں شکاری پور دیہی پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیاہے۔
