مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے استعفی مطالبہ:کانگریس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز

بھدراوتی:بدعنوان بی جے پی کی مرکزی مودی سرکار کے خلاف آج شہرکے رنگپا سرکل پر رکن اسمبلی سنگمیشور کی قیادت میں پر زور احتجاج کیا گیا۔ مودی سرکار کے مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے تمام کانگریس لیڈران سمیت کارکنان نے شدید برہمی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے براہ راست رنگپا سرکل سے تعلقہ دفتر پہنچ کر تعلقہ تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کیاہے۔بعد ازیں اس موقع پر رکن اسمبلی بی کے سنگمیشورنے احتجاجیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ رشوت خور مرکزی سرکار کی سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف سازیشی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگیںیہ لوگ گاندھی خاندان کا کچھ بھی بگاڑنہیں سکتے، آج عوام ہر بات سے بخوبی واقف ہے۔ کانگریس پارٹی کے لیڈران دیش کی خاطر اپنی جانیںتک قربان کی ہیں اورآنے والے دنوں میں مزید قربانیاں پیش کرنےکیلئے تیارہیں۔کانگریس پارٹی دیش کی عوامی فلاح و بہبودی کی پیش نظر کئی ترقیاتی منصوبے روبہ عمل لائے اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا ۔مگر بی جے پی کی سرکار بدلے کی آگ میں جھلس کر گاندھی خاندان کو پریشان کرنے میں لگی ہوئی ہے۔بعدازاںسابق ضلع پنچایت چیرمین و ریاستی کانگریس سکریٹری بلقیس بانو نےبات کرکے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی پارٹی کے بد تر کار گزاریوں کو گنوایا اور عوام سے گزارش کی کے رشوت خور سرکار کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر کا راستہ دکھائیں۔ اس موقع پر مقامی کا نگریس لیڈران میں حاجی پیر شریف، حاجی امیرجان، بلدیہ ممبر موہن کمار، شڈاکشری، پرویز احمد، رمیش، اربن کانگریس بلاک صدر چندرے گوڑا، ریاض احمدموجودتھے۔