شیموگہ:۔ہرشاکے قتل کے بعد شہرمیں جو حالات رونما ہوئےتھے،اُن حالات کوبگاڑنے میں جن لوگوں کا ہاتھ ہےانہیں بخشانہیں جائیگا۔بھڑکانے،اشتعال انگیزبیانات دینے والے،فسادات میں حصہ لینے والے اور فسادات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے والوں کی نشاندہی کی جائیگی او راُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔اس بات کااظہار ایس پی لکشمی پرسادنے کیاہے۔انہوں نےآج اس سلسلے میں روزنامہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بے قصورکو تکلیف پہنچانانہیں چاہتے اورنہ ہی قصوروار کو نظراندا زکرینگے ۔ان پورے واقعات کے جو ثبوت ہیں اُن ثبوتوں کی بنیاد پر ہم کارروائی کرینگے۔مزید انہوں نے کہاکہ ہرشاکے قتل کے معاملے میں تحقیقات اب بھی جاری ہیں او رہم اس معاملے کوپوری طرح سے حل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔شدید مزاحمت اور مخالفت کے درمیان جو فسادہواہے اسے قابومیں لانے اور امن بحال کرنے کیلئے شیموگہ کی عوام نے اہم کرداراداکیاہے،ہم اس کی ستائش کرتے ہیں۔شیموگہ میں کل سے کرفیو میں ڈھیل دی جائیگی،صبح 6 بجے سےشام4 بجے تک کاروبارکیاجاسکتاہے۔
