شیموگہ:۔کے پی سی سی کے ریاستی ترجمان نے آئینور منجوناتھ نے پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے کہاکہ بی جے پی ایک رشوت خورسیاسی جماعت ہے،لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ آج یہی سیاسی جماعت رشوت خوری کے خلاف بات کررہی ہے۔انہوں نےبتایاکہ ایشورپانے اس بات کو قبول کرلیاہے کہ وہ بھی رشوت خورہیں،کیونکہ کئی موقعوں پر انہوں نے کہاکہ کانگریس ہمارے سےزیادہ رشوت خور اور کمیشن کھانےوالی پارٹی ہے اور کانگریس 80 فیصد کمیشن کھارہی ہے،اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بی جے پی40 فیصدکمیشن کھانےوالی سیاسی پارٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دورِ حکومت میں ہی کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار کے گھر پر آئی ٹی کے چھاپے پڑے تھے،اُس وقت ہی ڈی کے شیوکمارنے بی جے پی کو معقول جواب دیاتھا۔جے ڈی ایس اور بی جے پی کے اشتراک کے تعلق سے آئینورمنجوناتھ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کمارسوامی اورسی ایم ابراہیم کے عشق میں درار پیداہوئی ہے،عنقریب ہی ان کے رشتے کے ٹوٹنے کی خبر آئیگی،سی ایم ابراہیم انڈیا محاذ کی تعریف کررہے ہیں یہ خوش آئند بات ہے۔بی جے پی کے دورِ اقتدار میں 1000 کروڑ روپیوں کا قرض ہواتھا،اُس قرضے کی ادائیگی اب کانگریس حکومت کررہی ہے،ٹینڈرکو جاری کرنے کیلئے بی جے پی نے بڑے پیمانے پررشوت کھائی تھی،اب بل کی ادائیگی کی ذمہ داری کانگریس حکومت کی ہے،باوجودا سکے بی جے پی لیڈران کانگریس کو رشوت خورکہہ رہے ہیں۔اس سے قبل ڈی سی سی صدر ایچ ایس سندریش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بنگلورومیں ٹھیکداروں کے گھر پر جو چھاپے پڑے ہیں اُس کا اورکانگریس کا کوئی لینا دینانہیں ہے۔بی جے پی کے دورِ حکومت میں گھوٹالوں کی لمبی فہرست منظرِ عام پر آچکی ہے،40 فیصد کمیشن ،پی ایس آئی گھوٹالہ،بٹ کوائن گھوٹالہ اور کورونا گھوٹالہ سب بی جے پی کی دین ہے،اب ان تمام گھوٹالوں کی جانچ کانگریس حکومت کررہی ہے۔پریس کانفرنس میں سابق ایم ایل سی پرسنناکمار،کے پی سی سی رکن وائی ایچ ناگراج،کلیم پاشاہ،کلگوڑ رتناکروغیرہ موجود تھے ۔
