چکمگلورو:۔کانگریس پارٹی ریاست کی عوام کو بیلاک میل کررہی ہے،مندرچاہیے یاگیارنٹی منصوبے چاہیے یہ کہہ کر عوام کو تذبذب میں مبتلا کررہی ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندرانے کیاہے۔انہوں نے یہاں کہ موڑگیرےمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی اقتدارمیں آنے کے بعد نئے سرے سے ایک منصوبہ بھی رائج نہیں ہوا،اسکول جانے والے بچوں کیلئے بس نہیں ہے،کسانوں کے پمپ سٹ کو بجلی نہیں ہے،یہ لوگ کونسی گیارنٹیوں کی بات کررہے ہیں،اب گیارنٹیوں سے عوام کو بھروسہ اُٹھ چکاہے۔پارلیمانی انتخابات سے قبل ہی کانگریس اپنی ہارمان چکی ہے۔پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کااشتراک28 نشستوں میں یقینی طورپر کامیاب ہوگا،کانگریس20 نشستوں میں کامیاب ہونے کے تعلق سے پُراُمیدہے۔رام مندر کے افتتاح کے بعد سےملک میں حالات بدل چکے ہیں،ملک کی عوام وزیر اعظم نریندرمودی سے پُراُمیدہے،اس وجہ سے کانگریس میں خوف کاماحول ہے ۔کانگریس پارٹی اپنی بوکس گیارنٹیوں کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے،اگر وہ گیارنٹی کی لالچ عوام کو نہیں دیتی تو ہرگزبھی اقتدارمیں نہیں آتی۔
