کورونا سے پاک ریاست کیلئے عوام کا تعائون ضروری : ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئےضروری کوویڈ ویکسین کو تمام افراد تک پہنچانے کیلئے "ویکسی نیشن مہم ” شروع کی گئی ہے۔ریاست کو کورونا سے پاک بنانے کیلئے تمام کے تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج اور ضلعی نگران کارکے ایس ایشورپا نے کی ہے۔ انہوں نے ضلع پنچایت کے کانفرنس ہال میں آج وائس فاؤنڈیشن بنگلور ، ضلع پنچایت اور چیتنیا رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے ، کوویڈ ویکسین کی مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں مستحکم طریقے سے تمام کو ویکسین فراہم کرنا ہی اس مہم کا مقصد ہے۔ریاست میں 21 جون کو لگ بھگ 11 لاکھ افراد کو ایک ہی دن میںخوراک مہیا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح پوری ریاست کے لوگوں کوویکسین اور ریاست کورونا سے پاک بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میںاور گرام پنچایتوں میں لوگوں کی رہنمائی کاکام ہونا چاہئے۔وزیر موصوف نے کہاکہ کورونا کے بارے میں شعور پیدا کرنے اور دوسری لہرپر کنٹرول کیلئے مرکزی ، ریاستی حکومت اور مختلف محکموں، خصوصاً محکمہ دیہی ترقیات کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ریاست ، ضلع ، تعلقہ اور دیہی سطح کی ٹاسک فورس کمیٹیوں اور آشا ، آنگن واڑی کارکنوں اور این جی اوز کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی وزیر موصوف نے کافی ستائش کی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ملک کے تمام اہل لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور کوویڈ کی مشکلات کا سامنا کررہے غریب خاندانوں کو نومبر تک تقریبا 80 کروڑ لوگوںکیلئےغریب کلیان اسکیم کے تحت مفت راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پرکورونا ویکسین کے بارے میں شعور پیدا کرنے والے پوسٹر کا اجراء بھی عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میںضلع پنچایت سی ای او ویشالی،ڈی ایس جئے لکشمی، ڈی ایچ او راجیش سرگی ہلی سمیت دیگر افسران وجودتھے۔