ڈکیتی کی سازش رچنےوالے چارملزمان گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے کے ایس آر ٹی سی بس ڈپوکے قریب ڈکیتی کرنے کی سازش رچنےوالے چارملزمان کوپولیس نے گرفتارکیاہے۔کے ایس آرٹی سی بس ڈپوکے قریب چار لوگوں کاگروہ ہتھیار،مرچ پائوڈرلیکرلوٹنے کی تیاری میں لگاہواتھا۔اس تعلق سےپولیس کو ملنےوالی اطلاع پر پولیس نے گھیراڈال کر اس گروہ پکڑااور ان کے پاس سے ہتھیار اور مرچ پائوڈر ضبط کیا۔گرفتارہونےوالوں کی شناخت مشتاق احمد،عقیل خان،عادل پاشاہ،معاذ بیگ کے طورپر کی گئی ہے۔پوچھ تاچھ پر ملزمان نے بتایاکہ پیسوں کی ضرورت ہونے کی وجہ سے یہ لوگ لوٹ کی واردات کو انجام دینےکی کوشش میں تھے۔