شیموگہ:۔کرناٹکابجٹ25-2024 میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے شیموگہ کیلئے بھی مخصوص منصوبوں کا اعلان کیاہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ زراعتی اور باغاتی فصلوں کو فروغ دینے کیلئے شیموگہ کے ہوائی اڈے کے قریب سوگانے میں فوڈ پارک تعمیرکیاجائیگا ، اسکے علاوہ انٹی گریٹیڈاینڈ پبلک ہیلتھ لیابریٹری قائم ہوگی جس میں معقول داموں میں مریضوں کی تشخیص کی جائیگی،جدید ٹیکنالوجی سے لیز اس لیاب میں اسکیاننگ وغیرہ کی سہولت ہوگی۔اسی طرح سے ریاست کے چھ ریلوے کراسنگ پر فلائی اووربرڈجس کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاجارہاہے،جس میں شیموگہ شہربھی ایک ہوگا۔بمن کٹے شیموگہ کے ریلوے کراسنگ پر یہ برڈج تعمیرکیاجائیگا۔شیموگہ ضلع کیلئے خوشخبری یہ بھی ہے کہ شیموگہ میں کرناٹکا انوویشن آف ٹیکنالوجی سلوشنس(کے آئی ٹی ایس) کے ذریعے اسکل ڈیولپمنٹ اور انوویشن سینٹرس کیلئے مرکز قائم کیاجائیگا،یہ مراکز شیموگہ کے علاوہ گلبرگہ،ہبلی اور ٹمکورومیں بھی ہونگے،اس کیلئے12 کروڑ روپئے منطورکئے گئے ہیں۔شیموگہ میں موجودہ جیل کو اپ گریڈ کرتے ہوئے100 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ہائی سیکوریٹی جیل بنائی جائیگی۔
