شیموگہ:۔کوویڈ کے دوران پراپرٹی ٹیکس میں کئے گئے 15 فیصد اضافے کی مخالفت میں آج کارپوریشن کی عام نشست میں حکمران پارٹی اراکین اور اپوزیشن میں زبردست ہنگامہ آرائی، بحث وتکرار کے درمیان نشست کی کارروائی کو انجام دیا گیا۔ نشست میںکانگریس کے ممبروں نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی اور شدید مخالفت کی ۔ اجلاس کے آغاز میں ہی پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو لیکر کئے گئے حکومتی فیصلے کی مخالفت میںکارپوریٹر ایچ سی یوگیش ،بی اے رمیش ہیگڑے، یمونارنگے گوڑا، آرسی نائک اور جے ڈی ایس رکن ناگراج کنکاری نے آواز بلند کرتے ہوئے حکمران پارٹی اور بلدیہ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور وزیر اعظم نریندرمودی پر جم کر نعرے بازی کی ۔حکمران جماعت نے یوگیش سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیالیکن اس پر اپوزیشن نے متفق ہوئے بغیر مسلسل نعرے بازی کرتے رہے اور میئر کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاجی دھرنا دیا۔ اپوزیشن کے غصے کو دیکھتے ہوئے میئر سونیتا انپانے یہ فیصلہ کیا کہ وہ حکومت کو اس سلسلے میںجلد ہی ایک مکتوب روانہ کرینگی اور مطالبہ کریں گی کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اورترمیم کریں ۔ نشست میں الزام لگایا گیا کہ ایس آر قیمتوں میں ٹیکس کو مقرر کرنا غیر مناسب ہے۔ اس سے موجودہ قیمت سے 3 گناہ ٹیکس کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔صرف یہی نہیں خالی جگہ کیلئےبھی زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ پھولوں کے پودوں کو اُگانے کیلئے، مویشی پالنے کیلئے یا پھر چارہ جمع کرنے کیلئے مختص کردہ جگہوں پر بھی ٹیکس ادا کرنی کی نوبت آسکتی ہے۔ یہ کہیں سے بھی صحیح نہیںہے۔ فوری اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کہتے ہوئے ممبران کی جانب سے دبائو ڈالاگیا ۔ اجلاس میں ایس این چنبسپا، سریکھا روی شنکر، دھیراج، میئر مرلی دھر، وشوناتھ، انیتا،سونیتا انپا وغیرہ موجودتھے۔
