حافظ کرناٹکی نے الامین ادارہ جات کی صدارت قبول کرنے سے معذرت چاہی; عمر اسماعیل خان الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین منتخب 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ الامین تحریک کے بانی بابائے تعلیم ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی وفات کے بعدالامین ایجوکیشنل سوسائٹی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس الامین کیمپس میں سوسائٹی کے اعزازی سکریٹری الامین رتناڈاکٹر سبحان شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔امجد حسین حافظ کرناٹکی کی تلاوت قرآن سے اجلاس کا آغاز ہوا۔اس اجلاس میںایگزیکٹیو کمیٹی کے تمام ممبران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔بابائے تعلیم کی وفات کے بعد اس عظیم ادارے کیلئے نئے چیئر مین کے انتخاب کی کارروائی شروع کی گئی۔ 2018 میںمنعقدہ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں یہ پرپوزل رکھا گیا تھا کہ اگر ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی وفات ہوگئی تو اس کے بعدامجد حسین حافظ کرناٹکی کو اس ادارے کا چیئر مین بنایا جائے۔مرحوم ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی ایک وصیت بھی ان کی وفات کے بعد منظر عام پر آئی تھی کہ ان کی وفات کے بعد امجد حسین حافظ کرناٹکی کو اس ادارے کا چیئر مین بنایا جائے۔ اجلاس میں جب حافظ امجد حسین کا نام چیئر مین شپ کیلئے پیش کیا گیا تو انہوں نے معذرت چاہی کہ وہ یہ عہدہ ابھی قبول نہیں کرسکتے۔ کیونکہ وہ اپنے خودکے کئی تعلیمی ادارے چلارہے ہیں اوران پر توجہ دینی بھی ضروری ہے۔ اعزازی سکریٹری الامین رتناڈاکٹر سبحان شریف نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے یہ وصیت بھی کی تھی کہ ان کی وفات کے بعد اہم فیصلے لینے کا اختیار الامین رتناڈاکٹرسبحان شریف کودیا جائے۔ لہٰذا اس اجلاس میںڈاکٹرسبحان شریف نے بابائے تعلیم ڈاکٹرممتاز احمد خان کے فرزند عمر اسماعیل خان کا نام الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے نئے چیئر مین پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ، ساتھ ہی ڈاکٹر محمد حنیف مرحوم کی جگہ محمدیوسف اسلم خان اورعمر اسماعیل خان صاحب کی جگہ پر سید احمد صاحب کو سوسائٹی کا جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مولانا خلیل الرحمٰن کو سوسائٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا کوآپٹ ممبرمنتخب کیا گیا۔ اجلاس اطمینان بخش ماحول میں منعقد ہوا ۔ بابائے تعلیم ڈاکٹر ممتاز احمد خان کے حق میں دعائے مغفرت کے ساتھ اجلاس اختتام کو پہنچا۔ اعزازی سکریٹری الامین رتناڈاکٹرسبحان شریف نے تمام ذمہ داروں کاشکریہ ادا کیا۔