کرناٹک میںBکھاتے کو ملی منظوری؛ریونیو سائٹس والوں کیلئے خوشخبری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکاحکومت نےریونیو سائٹس یا پھر مکانات رکھنےوالے لوگوں کو خوشخبری سنائی ہے،جو لوگ ریونیو مکانات تعمیر کرچکے ہیں ،اُن کیلئے Bکھاتہ جاری کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔ریاست بھرمیں54.91لاکھ مکانات یا عمارتیں ہیں،ان میں سے34.35لاکھ سےز یادہ مکانات یا عمارتیں غیرقانونی ہیں،ان غیر قانونی مکانات یا عمارتوں کو قانونی درجہ دینے کیلئے سدرامیاحکومت کی قیادت والی کابینہ نے منظوری دہے۔غیر قانونی مکانات یا عمارتوں کو قانونی درجہ دینے سے حکومت کو2000 کروڑ روپیوں سےز یادہ کی آمدنی متوقع ہے۔فی الحال ان پراپرٹیوں کے مالکان حکومت کو ٹیکس اداکئے بغیر ہی بجلی ،پینے کا پانی و دوسری سہولیات حاصل کررہے ہیں،آنےوالے دنوں میں ان تمام سہولیات پر ٹیکس اداکرناپڑیگا۔متعلقہ محکموں سے منظوری لئے بغیرہی تعمیرشدہ لے آئوٹ اور مکانات کو غیر قانونی املاک کے طورپر دیکھاجاتاہے۔غیر قانونی لے آئوٹس کی تعمیر کرنے پر جیل کی سزابھی دی جاسکتی ہے،اس کے علاوہ مکانات،سائٹس یا لے آئوٹس کو قانونی درجہ دینے یعنی Bکھاتہ بنانے کیلئے ریاستی حکومت تاریخوں کا اعلان جلد کریگی ۔ طئے شدہ تاریخ میں B کھاتہ بناناہوگااور طئے شدہ ٹیکس اداکرناہوگا۔Bکھاتہ بننے کے بعد Eپراپرٹی کے علاوہ کسی اور طریقے سے رجسٹریشن نہیں ہوگا ۔ Bکھاتہ نہ بنانےوالے مکانداروں یا عمارتوں کے مالکان پر ایک لاکھ روپئے تک کا جرمانہ عائدکیاجائیگااور غیر قانونی لے آئوٹس بنانےوالوں کو جرمانہ اورجیل کی سزا دونوں ہی سزاکے طورپر دی جائیگی۔