حرمین شریفین میں لبیک اللھم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں: انتظامیہ

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
مسجد نبویؐ رمضان المبارک میں لاکھوں زائرین کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار: عبدالرحمن السدیس
مکہ:۔حرمین شریفین میں لبیک اللھم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں: انتظامیہ حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے۔مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں لبیک اللھم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قابلِ قبول نہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین میں امن و امان کی گہری دینی جڑیں ہیں کیونکہ امن و امان کو حرم سے مربوط کردیا گیا جبکہ امن و امان حرم سے ہی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے زائرین کو چاہیے کہ اس ربط کا خیال رکھیں کیونکہ حرمین شریفین میں امن و امان سرخ لکیر ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آ کر مسجد الحرام، مسجد نبویؐ اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔ مسجد نبویؐ میں حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تمام اداروں کے باہم تعاون پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ زائرین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوشگوار یادیں اور بہترین تجربہ لے کر جائیں۔شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ رمضان المبارک میں لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے خدمات فراہم کرنے والوں اداروں پر زور دیا ہے کہ زائرین مسجد نبویؐ کو بہترین ایمانی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں عبادت کرسکیں۔یاد رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے منصوبے کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائیگا۔شیخ عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ میں اپنے دفتر میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دینی قیادتوں اور اداروں کے سربراہوں کی موجودگی میں اس بات پر زور دیا ہے کہ زائرین مسجد نبویؐ کے لیے دینی آگاہی، علمی دروس اور دیگر خدمات کو یقینی بنایا جائے۔