کرناٹکا حکومت نے ریاست کے44/بورڈو کارپوریشن کے چیرمینوں کی فہرست جاری کی ہے ،جس کے مطابق شیموگہ ضلع کے تین کانگریسیوں کو صدورکے عہدے دئیے گئے ہیں،ان میں سےتین کانگریسیوں کو ریاستی سطح کے بورڈس کا صدر بنایاگیا ہے،جبکہ شیموگہ ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش کو شیموگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کاچیرمین بنایاگیاہے،وہیں چتردرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کوڈا) کے چیرمین کے عہدے پر سینئرکانگریس لیڈر تاج پیر کو منتخب کیاگیاہےجبکہ بقیہ کرناٹکا اسٹیٹ مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے عہدے پرالطاف کو منتخب کیاگیاہے۔اس کے علاوہ ہبلی دھارواڑ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ہوڈا)کے چیرمین کے طورپر شاکر سنادی کو منتخب کیاگیاہے۔شیموگہ سےآر ایم منجوناتھ گوڈاکو ایم اے ڈی بی کا چیرمین بنایا گیا ہے ۔ اسی طرح سے پلّوی کوسامبرڈیولپمنٹ بورڈ کا چیرمین بنایاگیاہے۔ کانتا نائک کو اسکل ڈیولپمنٹ بورڈ کا چیرمین منتخب کیاگیاہے۔منڈرگی ناگراجو،بابوجگ جیون رام اسکین انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ۔ونود کے اسوٹی کوکرناٹکا اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا چیرمین بی ایچ ہریش،کرناٹکا اے پی ایم سی کا صدر۔ڈاکٹر امشومنت چکمگلورو کو کاڈا کاصدرمنتخب کیاگیاہے۔ آنجینلو جے ایس،بلاری اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (باڈا)۔بی یوگیش بابو،کرناٹکا گریپس (انگور) ڈیولپمنٹ بورڈ کا صدر۔مری گوڈا یادگیر،کرناٹکا گرینس ڈیولپمنٹ بورڈکاصدر۔دیویندرپامتورو،کرناٹکا شیپ اینڈ اوون ڈیولپمنٹ بورڈ کاصدر۔راج شیکھر رام سورم،کرناٹکا بائیو فیول بورڈکا صدر۔کے مری گوڈا، میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر۔ایس منوہر ،میسورو الیکٹریکل انڈسٹریس لمیٹید کا صدر۔ایوب خان،کرناٹکا پینٹ اینڈوارنشس فیکٹری کا صدر۔ممتا گیٹی،کیاشو(کاجو)ڈیولپمنٹ بورڈکا صدر۔ایچ سی سدھیندرا،کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈکا صدر۔ناگا لکشمی چودھری،کرناٹکا اومنس کمیشن کی صدر۔جیانا،کرناٹکا اسٹیٹ اوبی سی اینڈ بی سی کمیشن کا صدر۔آر سمپت راج ، ڈاکٹر بی آرامبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر ۔ پدماوتی، اومنس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی صدر۔ شرینواس سابق ودھان پریشد رکن،کرناٹکا ٹوریزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر۔سومنابیون مرد،کرناٹکا بارڈر ایرڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر۔محبوب پاشاہ، کنٹھیروا اسٹڈیم کا صدر۔کیرتی گنیش،ڈی دیوراج ارس بیاک ورڈ ڈیولپمنٹ بورڈکا صدر۔مظہر خان، دیوراج ارس ٹرک ٹریمنل کا صدر۔سوتیا رگھو، کرناٹکا صفائی کرمچاری کمیشن کا صدر۔للیتا راگھو،کرناٹکا الیکٹریکل انڈسٹریس کا صدر۔جے ایس منجوناتھ، کرناٹکا لیبر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدر۔ رضوان جئے نگر، کرناٹکا اسٹیٹ میانگواینڈ مارکیٹنگ بورڈکا صدر ۔ کیشواریڈی، چکبلاپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر۔گنگا دھر،میسوروشوگر فیکٹری کا صدر۔جئے سمہا، برہمن ڈیولپمنٹ بورڈکاصدر۔وجئے کےمولگند، سب اربن رِنگ روڈ اتھاریٹی کاصدر۔مری سوامی چامراج نگر،میسوروکاڈاکاصدر۔سداشیواُلال،منگلورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر۔رگھو نندن رامنا، بنگلورو، میسورو انفراسٹرکچر کواریڈار ایریا پلاننگ اتھاریٹی کا صدر۔بسواراج جاباشیٹی،بیدر ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر۔ سادھو کوکیلا،کرناٹکا فلم اکیڈمی کاصدرکے طور پر فائزکیاگیاہے۔غورطلب بات ہے کہ شیموگہ مسلم کانگریسیوں کے دل کے ارمان آنسوئوں میں بہہ گئے،وہ وفاکرکے بھی عہدوں سے دور رہ گئے۔ کانگریس پارٹی کو اقتدارمیں لانے کیلئے شیموگہ میں نہ صرف کانگریس کے بڑے بڑے لیڈروں نے مسلمانوں کے ساتھ وعدے کئے تھے،بلکہ کئی جماعتوں،تنظیموں کے سربراہوں نے بھی کانگریس لیڈروں کےساتھ بات چیت کے دوران بیعت لی تھی،لیکن مسلم لیڈروں کو سوائے بلی کا بکرابنانے کے اورکچھ نہیں کیاگیا۔افسوسناک پہلویہ بھی ہے کہ انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعدبھی کئی مسلم لیڈروں نے کانگریس پارٹی کیلئے تن من دھن کی قربانیاں دی تھیں،لیکن اس کا فائدہ کچھ بھی نہیں ہوا۔
