لیانڈ سرویر کے عہدوں کیلئے عرضیاں مطلوب

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کرناٹکا حکومت کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے کیلئے کے پی ایس سی نے لیانڈسرویرکے عہدوں کوپُرکرنے کیلئے عرضیاں طلب کی ہیں۔جملہ364 عہدوں کیلئے یہ تقررات کئے جائینگے،ان میں سے100 حیدرآباد کرناٹک کیلئے ہیں،جبکہ264 عہدےدوسری کیٹگیریوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔عرضی گذار کا بی ٹیک یا بی ای سیول،ڈپلومہ سیول یاپھر پی یو سی سائنس میں60 فیصد مارکس کے ساتھ لیانڈ اینڈ سٹی سروے کی ڈگری کا ہونا ضروری ہے،اس کے علاوہ آئی ٹی آئی ان سروے ٹریڈ کا ہونابھی ضروری ہوگا۔منتخب ہونےوالے سرویرکی بیسک تنخواہ23500 سے شروع ہوگی۔عرضی کیلئے kspconline.karnataka.gov.inپر لاگن ہوگا۔عرضیاں دینے کا سلسلہ11 مارچ سے شروع ہوگااور10 اپریل 2024کو عرضی دینے کی آخری تاریخ ہوگی۔