بے قصوروں کو خوف میں مبتلا کرنا بند کیا جائے:عبدالجبار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چنگیری (الطاف رضوی):۔ رکن قانون ساز کونسل و چیرمن کے پی سی سی شعبہ اقیت کے عبدالجبار نے چنگیری شہر کے علاوہ تعلق کے دیگر قصبوں کے ذمہ داروں کو شہر میں کانگریس لیڈر امان اللہ کے یہاں جمع کرتے ہوئے معاملے سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے بعد محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو موقع پر ہی فون پر تاکید کی کہ جو افراد پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ،پولیس کی گاڑیوں کو نقصان اورپولیس اہلکاروں کو زخمی کیا ان کے خلاف کارروائی سے کسی کو اعتراض نہیں ہے،بلکہ اس کے برعکس بے قصور لوگوں پر پولیس کے ذریعہ پریشان کیا جانا ناقابل قبول ہے۔اس موقع پر ضلع وقف بورڈ چیرمن محمدسراج ، سنتے بنور کے اعجاز، کانگریس لیڈر امان اللہ،میونسپل امیر احمد ، عمران ، غوث پیر کے علاوہ عبدالقدوس،غوث بیگ ، سابق چیرمن ہنے باگی محمد ذبیع اللہ، سابق تعلق پنچایت ممبر امتیاز بیگ نلورو وغیرہ موجود رہے۔