بنگلورو:۔کرناٹکا مِلک فیڈریشن( کے ایم ایف) کے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے۔26 جون سے نئی قیمتیں جاری ہونگی۔نندنی کے تمام دودھ کی اقسام پر فی لیٹر دودھ پر10.2 روپئے کا اضافہ کیاگیاہے۔کے ایم ایف کے صدر بھیمانائک نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کی اوربتایاکہ نئی قیمتوں کے تحت آدھالیٹر دودھ کی رقم22 روپئے سے بڑھاکر24 روپئے کی گئی ہے،لیکن اب تک گاہکوں کو آدھالیٹر دودھ کی پاکٹ میںجو 500 ملی لیٹر دودھ دیاجارہاتھا،اُسے550 ملی لیٹر دودھ دیاجائیگا۔اسی طرح سے1 لیٹردودھ کی پاکٹ میں1000 ملی لیٹر دودھ دیاجارہاتھا،اب اسے1050 ملی لیٹر دودھ دیاجائیگا۔یعنی کہ گاہکوں کو50 ملی لیٹر دودھ افزود ملے گا۔
