شیموگہ:۔ضلع بھرمیں ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں وکالجوں کو 16جولائی کوتعطیل دینے کااعلان کیاگیاہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ضلع بھرمیں ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے شیموگہ کے تمام تعلقہ جات کیلئے یہ احکامات نافذکئے گئے ہیں،وہیں دوسری جانب جنوبی کینرااور سائوتھ کینرامیں بھی انتظامیہ نے اسکولوں کو کالجوں کو تعطیل دینے کا اعلان کیاہے۔
