منسوخ یا ملتوی نہیں کرسکتے سی اے کے امتحانات :آئی سی اے آئی

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ 5 جولائی سے شروع ہونے والے سی اے امتحان کوملتوی یا منسوخ کرنے کے خلاف ہے ۔آئی سی اے آئی نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے خواہاں لوگوں کے لیے امتحان منعقد کرنے یہی مناسب وقت ہے ، آئی سی اے آئی نے عدالت کو اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ سی اے کا امتحان پیشہ ور ہے اور اس کا موازنہ سی بی ایس ای سے نہیں کرنا چاہئے۔ خواہش مند چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے مفاد میں اسے ملتوی یا منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔سپریم کورٹ منگل کو اس کی سماعت کرے گا۔ ایڈوکیٹ میناکشی اروڑا نے عدالت کو بتایا کہ آئی سی اے آئی نے یکطرفہ طور پر بہت سارے مراکز کو تبدیل کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آئی سی اے آئی کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ اس پر ہدایات لے کر آئیں۔ سی اے کا امتحان 5 جولائی 2021 کو ہونا ہے۔ ایسی صورتحال میں اس امتحان کو ملتوی کرنے کے لئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے آپٹ آؤٹ آپشن طلبہ کے اضافی کوششوں کے لئے بھی ہدایت طلب کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی اے آئی سی اے فائنل ، انٹر اور فاؤنڈیشن امتحان 2021 کے امتحانات مراکز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ عرضی انوبھا شریواستو سہائے نے دائر کی ہے۔ اس درخواست کی سماعت جسٹس اے ایم خانویلکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انورادھا بوس کے تین ججوں کے بینچ نے کی۔