داونگیرے :۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجی تبدیلی کے علمبردار، ڈی دیوراج ارس، جو پسماندہ طبقات کے ایک مضبوط رہنما تھے، انہوںنے کاشتکار کو زمین کی ملکیت دے کر لینڈ ریفارم ایکٹ نافذ کیا۔ ان خیالات کا ظہار لوک سبھا ممبر ڈاکٹرپربھا ملیکارجن نے کیا۔وہ یہاں کے پی بی روڈ پر واقع رائینا سرکل کے قریب دیوراج ارسو کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، پسماندہ طبقات کی بہبود محکمہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈی۔ڈی دیوراج ارس بیکورڈ کمیونٹیس کارپوریشن، داونگیرے کے اشتراک سے منعقدہ دیوراج نے 109ویں یوم پیدائش تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد بات کر رہی تھیں۔وزیر اعلیٰ کے طور پر ارس نے بہت سے اصلاحاتی پروگراموں کے ساتھ غریب بچوں کی تعلیم کے لیے ریاست کو بورڈنگ اسکولوں کا تصور دیا ہے۔ وہ بے آواز لوگوں کی آواز بن کر ریاست کے نظم و نسق کی قیادت کرتے ہوئے غریبوں، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیاسی نظام میں انتظامیہ کو بہترین طریقے سے چلاتے رہے۔ڈی دیوراج ارس، جب وزیر اعلیٰ بنے تو، لینڈ ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا، جس میں یہ منصوبہ لایا گیا کہ جوکاشتکار ہے وہی زمین کا مالک ہےوالا قانون لایا۔ انہوں نے ودھان سودھا کی سیڑھیاں نہ چڑھنے والوں کو ودھا سودھا تک آنے کے قابل بنایااور پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن نافذ کیا۔ پربھا ملیکارجنا نے مزید کہا کہ دیوراج گورنمنٹ بیک ورڈ کلاس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے پسماندہ طبقات لیے تعلیمی بیداری کے قرضوں، خود روزگار اور معاشی خود کفالت کے لیے کئی اسکیموں کو نافذ کرکے پسماندہ طبقات کے لوگوں کی ترقی کے لیے کئی پروگرام بنائے ۔مایاکونڈہ حلقہ کے ایم ایل اے کے ایس بسونت اپا نے اپنے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک موثر حکمران کے طور پر دیوراج ارس نے ایس سی، ایس ٹی اور پسماندہ طبقات کی خوشحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔ اگر ہم اپنے پڑوس کے گھروں کے بچوں کو ایسے عظیم لوگوں کے بارے میں بتا کر ان کی مدد کریں تو ہر گھر میں دیوراج آرس ہوگا۔ ایسے ذہین ۔ضلع ڈپٹی کمشنر جی ایم گنگادھرسوامی نے کہا کہ ہم اراس کو ان کے ذریعہ نافذ کئے گئے پروجیکٹوں اور منصودور اندیشی کے منصوبوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکے دور حکومت میںانہوں نے تمام نسلوں کے مدنظر ر زمینی اصلاحات، غلامی اور معاشی مساوات کے قوانین نافذ کیے ، اس سے ریاست کے تمام طبقات مستفید ہوئے۔ پروگرام میں ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری کرشنا نائک اور مختلف عہدیدار موجود تھے۔ کرناٹک فوک اکیڈمی کے رکن ملکارجن کلمراہلی نے ایک لیکچر دیا۔ بی سی ایم افسر گا یتری کے ایچ نے بھی اپنے مفید باتوں سے متاثر کیا ۔
