شیموگہ : ۔محکمہ تعلیم عامہ کی جانب سے ہر سال منعقد کئے جانے والے یوم اساتذہ کے موقع پر شیموگہ شہر کی نیو منڈلی سرکاری اردو اسکول کی معلمہ رخسانہ بیگم کو ضلعی سطح پر سال 24-2023 کی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کاایوارڈ دیا جارہاہے ۔ اس سال محکمے نے جملہ 49 اساتذ ہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے جس میں پر ائمری ، ہائی اسکول ، کالج سطح کے اساتذہ کو سرکاری اعزاز کے لئے چنا جاتاہے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے سرکاری اردو اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے اساتذہ کو بہترین اساتذہ کا ایوارڈ نہیں دیا جارہا تھا بلکہ ان اساتذہ کو تسلی بخش انعام دے کر مطمئن کیا جارہا تھا ، اس سلسلے میں روزنامہ آج کاانقلاب نے خبر شائع کرتے ہوئے یم یل سی بلقیس بانو کو متوجہ کروایا تھا جس کے فوری بعد انہوںنے ریاست بھر میں اردو میڈیم کے سرکاری اساتذہ کو بھی اس ایوارڈ کے لئے ترجیح دینے کی درخواست وزیر تعلیم سے کرتے ہوئے اسی سال سے اس نظام کو رائج کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ عام طورپر اردو میڈیم کے اساتذ ہ کو سرکاری سطح پر دئے جانے والے ایوارڈ سے محروم کرتے ہوئے تسلی بخش انعام دیا جاتا تھا اور یہ انعام سرکاری اعتبار سے کوئی معنی نہیں رکھتا تھا ۔لیکن یم یل سی بلقیس بانو نے ریاست بھر کے لئے اردو میڈیم کے اساتذہ نے اہم کام کیا ہے ۔ اس دفعہ شیموگہ ضلعی سطح کے ایوارڈ کے لئے اردو میڈیم اسکولس کی جانب سے دو عرضیاں موصول ہوئی تھیں جس میں رخسانہ بیگم کو انکی خدمات اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ضلعی سطح کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیاہے ۔ شہر کے کوئمپو رنگامند ر میں ہونے والے یوم اساتذہ کے موقع پر انہیں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔
