مفتی سلمان ازہری کو عدالت سے ملی بڑی راحت،ضمانت منظور

سلائیڈر نیشنل نیوز

بنگلورو:۔معروف عالم دین و مبلغ مولانا مفتی سلمان ازہری کی ضمانت کیلئے گجرات کی ہائی کورٹ نےاحکامات جاری کئے ہیں۔آج گجرات کی ایک عدالت نے مفتی سلمان ازہری کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔وہ گذشتہ آٹھ مہینوں سے عدالتی تحویل میں تھے اوران پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا الزام تھا،گجرات کے دو الگ الگ اضلاع میں ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کا الزام لگاتے ہوئے احمد آبادکی اے ٹی ایس نے 6 فروری کو تحویل میں لیاتھا،ان کو تحویل میں لئےجانے کے بعد ملک بھرمیں گجرات حکومت کی شدید مذمت کی تھی،بلآخر آج مفتی سلمان ازہری کی ضمانت منظورہوچکی ہے اور وہ آج ہی جیل سے باہر آسکتے ہیں۔غورطلب بات ہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے مفتی سلمان ازہری پر عائدکردہ PASAایکٹ کو مستردبھی کیاہے۔