3 دسمبر کو شیموگہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی
شیموگہ : فنیگل سیلاب کے سبب شیموگہ میں ہونے والی ممکنہ بارش اور سرد موسم کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ضلع کے تمام اسکول، کالج اور آنگن واڑیوں کو 3 دسمبر 2024 کوتعطیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یس ڈی آر یف کے صدر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیاہے کہ ضلع میں سر د موسم اور شدید بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے 3 دسمبر کو تعطیل دی جائے تاکہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات سے طلباء کو پریشانی نہ ہو۔

