شیموگہ کے ایس پی کی جانب سے محکمہ پولیس کی گاڑیوں اور یونٹس کا مکمل معائنہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

 

شیموگہ :۔ ایس پی متھون کمار جی کے نے ڈی اے آر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ضلع پولیس کے محکماتی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ معائنے میں دو پہیہ، چار پہیہ، ٹرک، ٹی ٹی وہیکل، ٹینکر، ہائی وے پیٹرولنگ وہیکلز اور ای آر ایس ایس-112 گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ایس پی نے گاڑیوں میں موجود سہولیات کی مکمل جانچ کی، جن میں ٹول کٹ، فرسٹ ایڈ باکس، ہنگامی حالات میں ضروری اوزار جیسے رسّی، ٹارچ، احتیاطی سائن بورڈز، ریفلیکٹیو جیکٹس، کین شیلڈز اور باڈی پروٹیکٹرز شامل تھے۔ انہوں نے گاڑیوں میں نصب پبلک ایڈریس سسٹم، سائرن اور وائرلیس آلات کی کارکردگی کو بھی جانچا اور یہ یقینی بنایا کہ تمام آلات بہترین حالت میں ہیں۔انہوں نے گاڑیوں کے ایمیشن ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا اور محکمے کے ڈرائیورز کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں کو بہتر حالت میں رکھیں۔ ساتھ ہی پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ لاج بک اور انڈینٹ ڈیٹیلز کو لازمی طور پر درج کریں۔ ایس پی نے گاڑیاں بہترین طریقے سے سنبھالنے والے ڈرائیورز کی تعریف بھی کی۔ اس کے بعد میتھن کمار نے ڈی اے آر شیموگہ یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈی اے آر آفس کے احاطے میں گارڈ آف آنر وصول کیا اور وہاں کے ریکارڈز، پولیس کینٹین، اسلحہ خانے، اے ایس سی ٹیم، ڈاگ اسکواڈ اور ایم ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانچ کی۔ ایس پی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کو بہتر کارکردگی کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ا س موقع پر اڈیشنل یس پی اے جی کاریہپا ، پرشومنت کمار، ، یوگیش، شیموگہ ڈی اے آر، اور دیگر پولیس افسران و اہلکار موجود تھے۔