شیموگہ: شیموگہ شہر میں آٹو رکشوں میں میٹر لگانے کے حوالے سے ایس پی متھون کمار نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے عوام کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اطلاع دی کہ شہر میں تمام آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے لیے میٹر کا استعمال لازمی ہے۔ایک ماہ میں خصوصی مہم15 نومبر سے 15 دسمبر 2024 تک آٹو میٹر کے نفاذ کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران میٹر نصب نہ کرنے والے 528 آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 240900 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ یس پی میتھون کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب بھی وہ آٹو رکشہ استعمال کریں تو اس میں میٹر کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ اگر کوئی آٹو ڈرائیور میٹر کا استعمال نہ کرے تو فوری طور پر 112 پر کال کر کے شکایت درج کرائیں۔ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں کو غیر ضروری کرایہ وصولی سے بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر آٹو میں میٹر کا نصب ہونا لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
