سیاسی ماہر اور مصنف پروفیسر مظفر اسعدی انتقال کر گئے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

سیاسی ماہر اور مصنف پروفیسر مظفر اسعدی انتقال کر گئے

یسور: معروف سیاسی ماہر اور مصنف پروفیسر مظفر اسعدی (63) ہفتے کی صبح بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔پروفیسر مظفر اسعدی نے 2022 میں میسور یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ لی۔ اس سے پہلے وہ شعبہ سیاسیات میں پروفیسر، صدر شعبہ اور یونیورسٹی کے ڈین آف فیکلٹی آف آرٹس کے عہدے پر فائز رہے۔

وہ اڈپی ضلع کے شیروہ گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے منگلور یونیورسٹی سے ماسٹرز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی، اور شکاگو یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔پ روفیسر مظفر اسعدی نے "کرناٹک میں کثیر الجہتی نسوانی بیانیے اور تحریکیں”، "شناخت، سیاست اور بنیاد پرستی” سمیت 11 کتابیں تحریر کیں۔ انہیں 2021 میں کرناٹک ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہفتہ بھر پہلے ہی وہ میسور کے رنگاینا میں منعقدہ کتاب "اواساناداٹا نیلگیری کنڑگار” کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے تھے اور قبائلی برادریوں کی بے دخلی پر اپنی سربراہی میں تیار کردہ ہائی کورٹ کی کمیٹی رپورٹ پر گفتگو کی تھی۔ذرائع کے مطابق مرحوم کا جسد خاکی آخری دیدار کے لیے سرسوتی پورم کے مسلم اسٹوڈنٹس ہاسٹل میں رکھا جائے گا۔