پٹرول،کھاد اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جے ڈی ایس کااحتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے کی سابق رکن اسمبلی شاردا پوریانائک نے جے ڈی ایس کے کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے آج پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،روزمرہ کی چیزوں میں اضافہ اورمفت ویکسی نیشن میں روکاٹ پیدا ہونے کے مسائل کو بنیاد بنا کر آج احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعے سے حکومت کو ایک یادداشت پیش کی۔سابق رکن اسمبلی شاردا پوریانائک نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے،پٹرول100 روپے توڈیزل92 روپئے کی قیمت عبورکرچکی ہے،ساتھ ہی ساتھ کھادکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے،جس کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا محال ہوا ہے ۔ کوروناسے بچنے کیلئے مرکزی حکومت نے24مارچ تا31 مارچ تک مکمل لاک ڈائون نافذکیاتھا،سال 2020 میں عائد کردہ لاک ڈائون کے بعد سال2021 میں بھی کورونا سے عام لوگوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون نافذکیاگیاتھا۔مرکز اور ریاست میں زیر اقتدار بی جے پی عوام کے مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید اضافہ کرتے ہوئے لوگوں کا جینا محال کررہی ہے۔کھا دکی قیمتوں میں اضافہ کرنےسے کسانوں کونقصان اٹھانا پڑرہاہے اور وہ زیادہ قیمت میںفصلیں اُگاکر کم قیمت میں فصلیں بیچنے کیلئے مجبور ہوچکے ہیں۔اس لئے ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ قیمتوں میں کٹوتی کرے،پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لائے۔