یوپی ایس سی  کے سیول سروس امتحانات کے نتائج جاری:شکتی دوبے کو پہلا مقام، ارم چودھری کو 40 واں رینک

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔آل انڈیا سروسز عہدوں پر بھرتی کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقدہ سول سروسز امتحان 2024 کے فائنل نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔جس میں کشمیر کے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ارم چودھری کو قومی سطح پر 40 واں رینک حاصل ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال 2023 کے یو پی ایس سی امتحان میں ارم چودھری نے 852 رینک حاصل کیا تھا۔یو پی ایس سی نے یہ نتائج منگل کی دوپہر کو جاری کیے۔اس سال کے نتائج میں شکتی دوبے نے پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے ٹاپ کیا ہے، جبکہ دیگر نمایاں کامیاب امیدواروں میں ہرشیتا گوئلدوسرا رینک،ارچت پراگ تیسرا رینک،شا ہ مارگی چِراغ4واں رینک،آکاش گرگ5واں رینک، کومل پونیا6واں رینک،آیوشی بنسل7واں رینک،راج کرشن جھا 8واں رینک،آدتیہ وکرم اگروال9واں رینک اورمایانک ترپاٹھی10واں رینکشامل ہیں۔مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر کل 1056 عہدوں پر بھرتی کے لیے گزشتہ سال فروری میں یو پی ایس سی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ابتدائی امتحان(Prelims) 16 جون کو منعقد ہوا، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے 20 سے 29 ستمبر تک مین امتحانات لیے گئے۔ ان امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امیدواروں کے انٹرویوز 7 جنوری سے 17 اپریل تک مختلف مراحل میں مکمل کیے گئے۔یو پی ایس سی میں مجموعی طور پر 1,009 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں جنرل زمرے سے 335،ای ڈبلیو ایس سے 109،او بی سی سے 318،ایس سی سے 160، اور ایس ٹی سے 87 امیدوار شامل ہیں۔مسلم امیدوار جنہوں نےیوپی ایس سی2024میں کامیابی حاصل کی۔
ارم چودھری40واں رینک،فرخندہ قریشی67واں رینک،محمد منیب بٹ131واں رینک،ادیبہ انعم اشفاق احمد142واں رینک،وسیم الرحمن281واں رینک، محمد نایاب انجم 292واں رینک،محمد حارث میر 314واں رینک،محمد شوکت عظیم 345واں رینک،علیفہ خان417واں رینک،نجم السلام442واں رینک،شکیل احمد 506واں رینک،شاہ محمد عمران محمد عرفان553واں رینک،محمد آفتاب عالم560واں رینک،محسنہ بانو 585واں رینک،ابوسالیہ خان 588واں رینک،سید محمد عارف معین 594واں رینک،حسن خان 643واں رینک،گھانچی غزالہ محمد حنیف660واں رینک،محمد صلاح ٹی اے 711واں رینک،صدف ملک 742واں رینک،یاسر احمد بھٹی 768واں رینک،ریاض واٹسون جے 791واں رینک،جاوید میو 815واں رینک،پیرزادہ ایم عمر 818واں رینک،نذیر احمد بجران847واں رینک،ارشد عزیز قریشی993واں رینک اوراقبال احمدنے998واں رینک حاصل کیاہے۔
یو پی ایس سی کے نتائج میں مسلم امیدواروں کی تعداد میں استحکام دکھایا گیا ہے، جو گزشتہ سالوں کی نسبت کم و بیش یکساں رہا۔ 2024 میں 97 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسلم کمیونٹی میں سول سروسز کی جانب دلچسپی اور آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پچھلے سالوں میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کا جائزہ لیا جائے تو 2023 میں 51 مسلم امیدوار منتخب،2022 میں30 مسلم امیدوار منتخب،2021 میں21 مسلم امیدوار منتخب,2020میں 31 مسلم امیدوار منتخب جبکہ تک ہر سال 30 سے 52 مسلم امیدوار منتخب ہوئے۔یو پی ایس سی میں مسلمانوں کی نمائندگی کا تسلسل قابل ذکر ہے، اور یہ مسلم کمیونٹی کے لیے ایک مثبت قدم ہے جو سول سروسز میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح ہوکہیو پی ایس سی سول سروسز 2024 کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا، جس کے مطابق 1,009 کامیاب امیدواروں میں 26 مسلم امیدوار شامل ہیں جنہوں نے اعلیٰ رینک حاصل کئے ہیں۔تاہم کوئی بھی مسلم امیدوار ٹاپ 25 کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔