شیموگہ : شیموگہ شہر کے معروف ڈاکٹر محمد شکیل اور ڈاکٹر نویدہ طاہرہ کو آج اس وقت بڑا صدمہ پہنچا جب انکی جواں سال بیٹی جو خود بھی ڈاکٹر تھیں وہ حادثے میں ہلاک ہوئی ۔ ڈاکٹر ثنا رابعہ کوثرجنہوںنے گزشتہ دنوں ہی یم بی بی یس کی ڈگر ی حاصل کی تھی آج حادثے کی وجہ سے اپنے مالک حقیقی سے جاملی ہیں ۔(اناللہ و اناالیہ راجعون) ڈاکٹرثانیہ نہایت ہونہار طالبہ تھیں،انہوں نے نیٹ کےامتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئےیم بی بی یس میں داخلہ لیاتھا، اس ڈگر ی میں بھی انہوںنے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی ۔ ڈاکٹر شکیل اور ڈاکٹر نویدہ کی طرح ہی ڈاکٹرثنارابعہ کوثر خوش اخلاق اور محنتی تھیں اور وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر ی کو بطور خدمت اپنانے کی خواہشمند تھیں۔لیکن اتوارکیصبح کوتیاورے کوپہ کے پاس کار کے حادثےکا شکار ہوئی تھیں۔ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔
