شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کانگریس کے دفترمیں پچھلے چالیس سالوں سے خدمات انجام دینے والے مرحوم عبدالواجد کو پارٹی کی طرف سے معاوضہ دینے کیلئے فیصلہ لیاجاچکاہے ،باوجود اس کے الہدیٰ غوث نے کانگریس لیڈران کو میمورنڈم دیتے ہوئے انہیں معاوضہ دینے کی جو گذارش کی ہے وہ قابل تعریف ہے،مگر کانگریس پارٹی کے تمام لیڈروں نے عبدالواجدکے انتقال کے بعد منعقدہ تعزیتی جلسے کے بعد خود ضلعی صدر نے یقین دلایاتھاکہ کوروناکے لاک ڈائون کے بعد مناسب موقع دیکھ کر تمام ضلعی سطح کے لیڈروں کو ساتھ لیکر عبدالواجدکے لواحقین کو معاوضہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے،ایسے میں الہدیٰ غوث نے انسانیت کی بنیاد پر ڈی سی سی صدر ودیگر لیڈروں کوجو میمورنڈم دیاہے وہ قابل ستائش ہے،لیکن کچھ لوگ ان کی اس خدمت کو اپنی حماقتوں کیلئے استعمال کررہے ہیں،کانگریس پارٹی کا ہر فرد ایک پریوارکی طرح ہے اور ہم اس کام کو اچھے طریقے سے انجام دینے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔عنقریب مرحوم عبدالواجد کے اہل خانہ کو معاوضہ دیاجائیگا۔
