
پونہ;۔اتوار، 5 اکتوبر 2025،شہرِ پونہ میں پریاس، ہندی، اردو، مراٹھی ادب اکیڈمی، پونہ کی جانب سے ایک نہایت پُروقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔یہ محفل مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتگان، ڈاکٹر نذیر فتحپوری اور محترم رفیق قاضی کے اعزاز میں سجائی گئی تھی۔اسی موقع پر ارون کٹارے کی خوبصورت تصنیف’’محفیلیلہ رنگ آلا‘‘کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئی۔مجھے، یعنی خاکسار آفتاب عالم شاہ نوری کو، اُدھو مہاجن کی جانب سے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کا شرف حاصل ہوا، جو میرے لیے باعثِ افتخار و مسرت ہے۔
