شیموگہ:۔ضلع میں کوویڈ19 کوروکنےکیلئے چلائی جارہی ویکسین مہم پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہےاورمحکمہ صحت اس ضمن میںناکارہ ہوچکا ہے۔ یہ الزام کارپوریٹر ناگراج کنکاری نے لگایا ہے۔ ناگراج کنکاری کی قیادت میں آج ضلع ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ افسرکو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوویڈ19 کی دونوں لہروں میں عام لوگ ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ ابھی تک گذشتہ حالات سے بحال نہیں ہوپائے ہیں کہ اب تیسری لہر کا خوف رونما ہونے لگا ہے۔ ان سب کے درمیان ویکسین دینے کا کام کافی پیچھےرہ گیا ہے۔ جو لوگ ابھی ویکسین نہیں لئے ہیں وہ پریشان ہورہے ہیں۔ ویکسین کی مناسب فراہمی کرنے میںمحکمہ صحت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مظاہرین نے محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر یا ہفتے میں ایک دن ہیلتھ سنٹرس کے حدود میں کمیونٹی ہال یا اسکول یا کالجوں میں ویکسین دینے کا انتظام کریں۔ اس وقت ویکسین حاصل کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوچکا ہے۔ ہر ایک کو ویکسین ملنی چاہئے اس نظریہ سے محکمہ صحت کو اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایچ پالاکشی، نرسمہا ، انیل کمار، سندر، سریندر وغیرہ موجودتھے۔
