چھوٹی ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافے پر مرکزی حکومت نے بھیجا6 ریاستوں میںخصوصی ٹیم

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں یقینی طور پر کمی واقع ہوئی ہے لیکن مرکزی حکومت کوئی ڈھلائی نہیں برت رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں چھوٹی ریاستوں خصوصا شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مرکزی حکومت نے چھ ریاستوں میں ٹیمیں بھیجی ہیں۔ یہ ٹیمیں کورونا کے کنٹرول اور روک تھام کے تحت اروناچل پردیش ، تریپورہ ، منی پور ، اڈیشہ ، کیرالہ اور چھتیس گڑھ سمیت چھ ریاستوں میںبھیجی گئیں ہیں۔ ریاستوں کو بھیجی جانے والی اعلی سطحی ٹیم میں ایک کلینکل اور ایک صحت عامہ کا ماہر شامل ہوگا۔ معلومات کے مطابق ٹیم وہاں کورونا مینجمنٹ ، مانیٹرنگ ، کنٹینمنٹ آپریشن اور جانچ جیسے کام کی نگرانی کرے گی۔ وزارت صحت کے مطابق مرکزی ٹیم ان ریاستوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور ضروری اقدامات تجویز کرے گی۔واضح ہو کہ یکم جولائی کو اروناچل پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 286 نئے کیس سامنے آئے تھے ، جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہزار (35857) ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ سرویلنس آفیسر (ایس ایس او) ڈاکٹر ایل جامپا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی وجہ سے چار افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 172 ہوگئی۔ اس وقت ریاست میں 2762 افراد زیر علاج ہیں۔