بنگلورو:۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے آج اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہاکہ 5/جولائی سے عبادت گاہوں کو کھولنے کیلئے اجازت دی گئی ہے،اس کے ساتھ ہی ویکینڈ کرفیوبھی ختم کردیاجا ئیگا ۔ انہوںنے آج اس سلسلے میں اخباری بیان دیتے ہوئے کہاکہ5 جولائی سے تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہےاور تمام شاپنگ مائولس بھی کھولے جاسکتے ہیں۔میٹرو سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں صدفیصد مسافر سفر کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ شادی بیاہ میں صرف100 لوگوں کو شرکت کی گنجائش ہوگی،جبکہ سرکاری وغیرسرکاری دفاترمیںسرگرمیوں کیلئے صدفیصد ملازمین کی حاضری لی جاسکتی ہے۔سوئمنگ پول،اسٹڈیم میں مشق کی جاسکتی ہے،جبکہ جنازے کے موقع پر20 لوگوں کو ہی موقع دیاجائیگااور رات کا کرفیو مزید بحال رکھاگیاہے،اس کے مطابق رات9 بجے سے صبح5 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔اسی طرح سے سماجی،مذہبی اور سیاسی جلسے وجلوسوں ،احتجاجات کیلئے موقع نہیں رہے گا۔تعلیمی اداروں کو کھولنے کے تعلق سے علیحدہ فیصلہ لیاجائیگا۔پب کو منظوری نہیں رہے گی،جبکہ شراب خانوں کو کھولنے کی اجازت رہے گی۔اسی طرح سے فلم تھیٹر کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے،ہر ضلع میں وہاں کے حالات کے مطابق فیصلے لینے کے اختیارات کے وہاں کے ڈپٹی کمشنرس کو دی گئی ہے۔کوویڈ کے دوران جو ایس اوپی پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اُس پر عمل کرنے کیلئے سختی ہدایت دی گئی ہے۔
