حیدرآباد:۔ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارودتاتریہ کو ہریانہ کا نیا گورنر بنایاگیا ہے دتاتریہ جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے کو ہماچل پردیش کا گورنر مقررکیاگیا تھا تاہم اب وہ گورنر ہریانہ ہوں گےبعض ریاستوں کے گورنرس کے ردوبدل میں ان کو ہریانہ کا نیاگورنر بنایاگیا ہے راجندرن وشواناتھ ہماچل پردیش کے نئے گورنر ہوں گے۔تھراورچند گہلوٹ کو کرناٹک،ہری بابو کو میزورم،منگوبابو پاٹل کو مدھیہ پردیش،پی ایس سری دھرن پلائی کو گوا اور ستیہ دیو آریہ کو تریپورہ کے گورنرس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دفتر نے کہا کہ متعلقہ نئی ذمہ داریوں کے سنبھالنے کی تاریخ سے ان نئے گورنرس کی میعاد شروع ہوگی۔
