شیموگہ:کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی جانب سے تعمیر ہونے جارہے ایک جدید ترین تمام سہولیات سے آراستہ سبھا بھون کی تعمیر ملازمین کی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا۔اس بات کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے کے ای بی سرکل کے قدیم ملازمین بھون کے احاطے میں نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ،بعدازاںملازمین اسوسیشن ہال میں منعقدہ کوویڈ ویکسین مہم کا افتتاح کیا اورکہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سےسرکاری ملازمین اسوسیشن نے ریاست کے تمام سرکاری ملازمین اور ان پر انحصار کرنے والوں کی حفاظت اورتحفظ کیلئے عملی سرگرمیوںکو انجام دیتا آرہا ہے اور یونین کی قیادت میں یونین کے تمام عہدیداروںنے بھی اس کیلئے اپنا بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کا کام جس کی تکمیل کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے آئندہ دو سالوں میں مکمل ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین سرکار اورریاست کی عوام کے درمیان رابطہ قائم کرنے والے ایک پل کی طرح کام کرتے ہیں۔ حکومت کے بیشتر تمام منصوبوں کا فائدہ عوام تک اور اہل افراد تک پہنچانے میں ملازمین اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی اپنی آمدنی کا بیشتر حصہ انتظامیہ پر خرچ کرتی ہے۔رکن پارلیمان نے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام کی جگہ پر دیانتداری سے خدمت کریں ۔ پروگرام میں موجود ودھان پریشد رکن آئینورمنجوناتھ نے کہا کہ سرکاری ملازمین جو اپنی زندگی کاایک بہت بڑا عرصہ اوراپنا قیمتی وقت دفتر میں گزارنے کے بعد سبکدوش ہوتے ہیں انہیں اپنی وظیفہ یاب کی زندگی بھی خوشی خوشی گذارنی چاہئے۔ اسی لئے حکومت کے نافذ کردہ نئی پینشن پالیسی کو منسوخ کرنےاور پرانی پنشن نظام کو ہی آگے بڑھانےکیلئے تمام منتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پنشن کا نیا نظام ختم کرنے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالیں اور پرانے پینشن سسٹم کو نافذ کریں۔اس موقع پر ودھان پریشد رکن ایس رودرے گوڑا، ڈی ایس ارون، سوڈا صدر ایچ جیوتی ، پرکاش، میئر سونیتا انپا، ڈی سی سی بینک صدر ایم بی چناویرپا، سی ای او ایم ایل ویشالی سمیت کئی قائدین واراکین موجودتھے۔
