ظفر اللہ ستار خان قادری

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

ظفر اللہ ستار خان قادری بطور آڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اوران کا شمار مشہور آڈیٹروںمیں کیاجاتاہے،وہ اپنے پیسے کے علاوہ پچھلے20 سالوں سے مختلف شعبوںمیں سماجی وملی خدمات انجام دےرہے ہیں۔ظفر اللہ ستار خان قادری کی انہیں صلاحیتوںکو دیکھتے ہوئے متعدد شعبوںمیں انہیںایوارڈوںسے نوازاگیا ہے۔ظفر اللہ ستار خان قادری کرناٹکا مسلم اسوسیشن مینجنگ کمیٹی کے ایگزیکٹیو بھی ہیںاور انجمن اسلام شیموگہ کے بانی وصدر رہتے ہوئے خدمات انجام دے رہے ہیں،اس کے علاوہ ظفر اللہ ستار خان قادری جمعیت اہلسنت شیموگہ کے ضلعی صدرکے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی انہیں خدمات کے عوض دہلی کی ٹی ایچ ای جی ادارے کی جانب سے بھارت وکاس رتن ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔ظفر اللہ ستار خان قادری کی انہیں خدمات کو دیکھتے ہوئے روزنامہ آج کاانقلاب کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔