جبینہ کوثر ریاض کو پچھلے تعلیمی سال میں بہترین معلمہ کا ایوارڈ دیاگیاہے۔شیموگہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم عامہ کی جانب سےان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے یہ ایوارڈ دیاگیا۔اس ایوارڈ کوحاصل کرنے کیلئے یہ واقعی میں اہل ٹیچر رہی ہیں۔پچھلے14 سالوںسے وہ شیموگہ تعلقہ کے رام نگر دیہات میں ایک لوئیر پرائمری اسکول میںخدمات انجام دے رہی ہیں۔جہاں کے بچے انہیں ایک معلمہ سے بڑھ کر ماں کے مقام پر دیکھتے ہیں،وہ بچوں کی تعلیمی سہولت کیلئے اپنے ذاتی پیسوں کو بچوں کے نام پرہر مہینے ڈیپازٹ کرتے ہیں،جس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والےبچوں کو دقت نہ ہو۔جبینہ کوثر ریاض نے مختلف طریقوں سے بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنےکی کوشش کی اور اپنی گورنمنٹ اسکول میں پرائیوٹ اسکول سے زیادہ سہولیات دی ہیں۔ان کی ان صلاحیتوں سے نہ صرف بچے مطمئن ہیںبلکہ بچوں کے والدین بھی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
