دارالعلوم دیوبند، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کوبم سے اڑانا ہوگا:نرسمہا نند سرسوتی

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ ملعون، گستاخ، مردود، شاتم رسول ، ڈاسنہ مندر کا خود ساختہ مہنت ، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی میں مشہور نام نہاد سوامی یتی نرسمہا نند سرسوتی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں ملک کے معروف مسلم تعلیمی اداروں کا نام لے کر کہا کہ اسے بمباری کرکے تباہ کر دیا جائے۔ سوامی نے خاص طور سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلاف خوب زہر اگلا۔گذشتہ ہفتے علی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس میں کی گئی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ‘اے ایم یو مسلسل ملک دشمن اور انسانیت دشمن عناصر تیار کررہا ہے،یہ تو سرکاریں کمزور ہیں اگر کسی دن کوئی مرددہلی کی گدی پر بیٹھا تو اسے سب سے پہلے دارالعلوم دیوبند، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کوختم کرنا ہو گا ۔پہلے ہی دن ان تینوں کو تباہ کردینا چاہیے،تبھی یہ ملک خوشحال ہوسکتا ہے۔