ہاویری:چلتی بس میں عاشق اور معشوقہ نے کھایازہر،معشوقہ کی ہوئی موت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہاویری:۔سلیپرکوچ بس میں ایک عاشق اور اُس کی معشوقہ نے زہرکھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی،جس میں معشوقہ پر زہر اثر کرگیا اور اس کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ عاشق کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔یہ واقعہ کل رات پیش آیاہے۔مرنےوالی لڑکی شناخت ہیماکے طورپر کی گئی ہے،جبکہ لڑکے کی شناخت باگلکوٹ کےعقیل کے طور ہوئی ہے۔بی کام سالِ سوم میں زیر تعلیم ہیما کا تعلق بنگلور وسے ہے اور وہ عقیل سے محبت کررہی تھی،ان دونوں کی شادی کیلئے گھروالے تیارنہ تھےجس کی وجہ سے دونوں نےاس حرکت کو انجام دیاہے۔دونوں کل رات بنگلورو سے ممبئی کی بس میں سفرکررہے تھے،اس دوران دونوں نے زہرکھالیاتھا،جب بس راستے میں رات کے کھانے کیلئے رُکی تومسافروں نے بس میں زہرکی بدبو محسوس کی تو بس کا جائزہ لیاگیا۔ اس دوران عقیل اور ہیماکودیکھاتو ہیما مری ہوئی تھی،جبکہ عقیل کو اسپتال پہنچایاگیا۔