ریاست میں اِسی ماہ کے آخر میں شروع ہوسکتے ہیں اسکولس

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ ریاست کرناٹک میں کووِڈ کی دوسری لہر کم ہورہی ہے۔اس لئے حکومت اسکولس کھولنے پر غور کررہی ہے۔ اگر حالات میں ایسے ہی سدھار آتا رہا تو اسی ماہ کے آخر میں اسکولس کھولے جاسکتے ہیں۔کوروناوباء شروع ہونے کی وجہ سے ریاست میں پچھلے 15مہینوں سے اسکولس مکمل بند کروائے گئے ہیں۔دیہی علاقوں میں بچوں کی صحیح ڈھنگ سے آن لائن تعلیم بھی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے ریاست میں اسکولس کھولنے تعلیمی ماہرین مطالبہ کررہے ہیں۔اسکولس کھولنے سے متعلق ماہرین تعلیم نے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کرکے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ریاست میں پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر اسکولس کھولنے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے۔ریاست میں ماہ جولائی کے تیسرے ہفتہ کے بعد اسکولس کھولنے سے متعلق بحث و مباحثہ ہورہا ہے۔اس سلسلہ میں حکومت نے ابھی تک کوئی ہدایت یا حکم جاری نہیں کیا ہے۔ریاست میں کووِڈ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کالجوں اور پی یو سی کے طلباء کے لئے کالجوں کو کھول دیا گیا تھا۔اب اس ماہ کے آخر میں پرائمری اور سکینڈری کلاسوں کو بھی کھول دینے پر حکومت سنجیدہ غور کررہی ہے۔کورونا کے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کے ساتھ پرائمری اور ہائی اسکولس کھولے جاسکتے ہیں۔