محمد اسلم عرف ٹارگیٹ اسلم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

محمد اسلم عرف ٹارگیٹ اسلم کی پیدائش شیموگہ میں ہوئی اور وہ داونگیرے میں مقیم ہیں،وہ ٹارگیٹ سیکوریٹی ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔1986 میں شروع کی گئی سیکوریٹی ایجنسی آج ایجنسی ریاست کے مختلف مقامات پر سرکاری وغیر سرکاری دفتروں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کررہی ہے۔ریاست میں اس ایجنسی کا شمار سب سے قدیم ایجنسیوںمیں شمار ہوتاہے۔محمد اسلم عرف ٹارگیٹ اسلم کی شناخت کامیاب بزنس مین کے علاوہ شعبہ خدمت خلق اور ادب نوازوںمیںہوتاہے۔اردو شاعری سے انہیں بے حد لاگائو ہے،جس کی وجہ سےوہ ہر مشاعرے کی شان رہے ہیں۔کئی عالمی وقومی سطحوںکے مشاعروں کو منعقد کرنے میں ان کا اہم کردار رہاہے۔قوم وملت میں تعلیمی بیداری لانے کیلئے بھی وہ مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ٹارگیٹ اسلم کو براہان پور مدھیہ پردیش میں انہیں اردوکے بیٹے کا خطاب ملاہے۔داونگیرے ضلع میں کنڑا راجیہ اتسوا ایوارڈسے بھی انہیں نوازاگیاہے۔این ڈی ٹی وی پرافٹس میں بیسٹ سیکوریٹی ایجنسی کا ایوارڈ بھی دیاگیاہے۔ان تمام بڑے ایوارڈوں کے علاوہ جلسوںمیں اعزازات اور انعامات سے نوازاگیاہے۔۔۔