ٹماٹر نے دی پٹرول کو شکست : ملک کے کئی حصوں میں قیمت 100 سے متجاوز

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ ٹماٹر کی قیمتیں اب پیٹرول کوپیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 100 سے 120 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔ ٹماٹر کی سب سے بڑی پیداوار آندھرا پردیش میں اس کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے اور وہ 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ تھوک فروشوں کے مطابق سردیوں کے موسم میں ٹماٹر کی قیمت تقریباً 20 روپے فی کلو تھی، لیکن آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈومیں غیرمعمولی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بہت سی فصلیں تباہ کر دی ہیں اور قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔صرف ٹماٹر ہی نہیں پیاز اور دیگر ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سبزیوں کی اس مہنگائی کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ آندھرا پردیش ٹماٹر کا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن بارش اور سیلاب کے بعد اس ریاست میں بھی ٹماٹر کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ نہ صرف بارشوں کا اثر ہوا ہے بلکہ ڈیزل کی اونچی قیمتوں کی وجہ سے ٹماٹر بھی کچھ زیادہ بڑھ گئے ہیں۔