نقب زنی کی واردات : ساس اورداماد گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
سورب:۔مکان مالک کی غیر موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئےدو شاطر چور مکانات میں رکھے ہوئے زیورات اورنقد رقم پر ہاتھ صاف کیاکرتے تھے ، جس کی اطلاع ملنے کے پیش نظر پولیس نے ساس اوردام کی جوڑی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزمین کی شناخت نارتھ کینراضلع کے شرواڈ گرام کے مریپاگوپی نائک اور کملما کے طور پرسامنے آئی ہے۔ ملزمین کے یہاں سے پولیس نے 37 گرام کاسونا اور 200 گرام چاندی کو قبضے میں لیا ہے۔ تعلقے کے رنگناتھ سوامی مندر کے قریب مشکوک انداز میں گھوم رہے مریپا کو گشت پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے اسےپوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمین یہاں کے راگھویندرا بڑاونے میں پریما ناگراج نامی شخص کے مکان میں چوری کی تھی اوردوبارہ اسی ارادے سے یہاں آئےہوئے تھے۔ ملزم کے مطابق اس نے چوری کیا ہوا10 گرام سونا ایک جگہ گروی رکھا تھا اوربقیہ 27 گرام سونے کو اپنی ساس کےحوالے کیا ہوا تھا۔ ساس نے بھی اپنے نام سے ایک نجی بینک میں بقیہ سونے کو گروی رکھنے کا انکشاف کیاہے۔